سجل علی کا ڈرامے کا فی قسط 60ہزار روپے معاوضہ لینے کاانکشاف

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ و ماڈل سجل علی کی جانب سے ڈرامے کا فی قسط معاوضہ وصول کرنے سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے ۔
‘ہنگامہ ایکسپریس’ سمیت متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی فی قسط 60,000 روپے وصول کرتی ہیں۔پاکستان کی سرِفہرست اداکارہ سجل علی کے ڈراموں کی اقساط کم سے کم 25 سے 35 کے درمیان ہوتی ہیں۔