ہولی سے متعلق پوسٹ پر تنقید تھوڑا صبر کریں:سوناکشی کا جواب

ہولی سے متعلق پوسٹ پر تنقید  تھوڑا صبر کریں:سوناکشی کا جواب

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے شوہر ظہیر اقبال سے متعلق سوشل میڈیا تنقید پر جواب دیا اور کہا ‘تھوڑا صبر کریں’۔

سوشل میڈیا پر سوناکشی سنہا کے حوالے سے ٹرولرز نے کہا کہ شوہر ظہیر اقبال نے اداکارہ کے ساتھ ہولی نہیں منائی ہے ۔دبنگ گرل نے انسٹاگرام پر اپنی ہولی کے موقع کی تصاویر پوسٹ کیں اورتبصروں پر لکھا کہ تھوڑا صبرکریں، ظہیر ممبئی میں ہے اور میں شوٹ پر ہوں، اس لیے ساتھ نہیں ہوں، تھوڑا ٹھنڈا پانی سر پر ڈال لو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں