تمنا بھاٹیا سری دیوی بننے کی خواہشمند

ممبئی(شوبز ڈیسک)تمنا بھاٹیا نے سکرین پر سری دیوی کا کردار ادا کرنے کی خواہشکا اظہار کر دیا۔
، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک سپر آئیکون تھیں۔بھارتی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حال ہی میں اظہار کیا ہے کہ اگر مجھے کسی لیجنڈری اداکارہ کا کردار ادا کرنے کا موقع ملے تو میں سری دیوی بننا پسند کروں گی۔ میں سمجھتی ہوں کہ وہ ایک سپر آئیکون تھیں اور میں ہمیشہ ان کی مداح رہی ہوں۔ واضح رہے کہ سری دیوی کو بھارتی سینما کی پہلی خاتون سپر سٹار کہا جاتا ہے ، انہوں نے تامل، تیلگو، ہندی، ملیالم اور کنڑ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔