ہالی ووڈ سٹارجیرارڈ ڈیپارڈیو کیخلاف جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ

لاہور(شوبزڈیسک )مشہور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کیخلاف 2021 میں فلم کے سیٹ پر دو خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔
جبکہ 76 سالہ ڈیپارڈیو مسلسل کسی بھی غلط کام سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا کیس ہوگا جس کے لیے اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ڈیپارڈیو کے وکیل، جیریمی اسوس نے کہا کہ یہ مقدمہ ان کے مؤکل کے خلاف ‘جھوٹے الزامات’ پر مبنی ہے ۔