ساتھی اداکار کے تھپڑ نے قوتِ سماعت کمزور کر دی:مدیحہ امام

ساتھی اداکار کے تھپڑ نے قوتِ سماعت کمزور کر دی:مدیحہ امام

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار فیصل قریشی کے مدِ مقابل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کے سبب ان کے ایک کان کی قوتِ سماعت کمزور ہو گئی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مدیحہ امام نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ایک کان سے کم سُنتی ہوں، میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا، یہ ایک سیٹ پر ایک صورتِ حال کے سبب ہوا تھا۔فیصل قریشی نے مدیحہ امام کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ سچ ہے، مدیحہ سچ بول رہی ہیں، مدیحہ کے ساتھ یہ حادثہ ایک سیٹ پر پیش آیا تھا،مدیحہ امام نے مزید کہا کہ ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوا تھا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے، جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کر لیتے ہیں تو اداکاری بالکل آسان کام نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں