فہد مصطفی نے شعیب ملک کو ثنا جاوید کا ‘نظر وٹو’ قرار دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک)معروف میزبان، اداکار و پوڈیوسر فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ثناء جاوید کے درمیان لائیو شو کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا۔
گیم شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے عید پر سپیشل شو کے دوران ساتھی اداکارہ ثنا جاوید کو سیٹ پر بلایا اور عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے ثنا جاوید کی تعریف کرتے ہوئے انہیں گڑیا قرار دیااور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں، مگر آپ ہمیں اکیلی بالکل اچھی نہیں لگ رہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ اس گڑیا کے ساتھ نظر وٹو (شعیب ملک) کو بھی بلا ہی لیں۔اس پر ثناء جاوید نے فہد مصطفیٰ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نظر وٹو نہیں وہ گڈے ہیں، گڈے کو بھی بلا لیں۔بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے بھی شعیب ملک کو گڈا کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں سیٹ پر بلا لیا۔واضح رہے کہ نظر وٹو کو نَظَر بَٹُّو بھی کہا جاتا ہے۔ نظر وٹو نظرِ بد سے بچانے کے لیے کاجل کے لگائے جانے والے ٹیکے کو کہتے ہیں۔