رنبیر کپور بھی ہالی ووڈ ڈیبیو کیلئے تیار

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ بہت جَلد اپنا ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ فرنچائز جیمز بانڈ کی اگلی قسط میں ایک اہم کردار کے لیے اداکار رنبیر کپور کے نام پر غور کیا جا رہا ہے ۔ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہالی ووڈ کے ایکشن ماسٹر مائیکل بے کی ہدایت کاری میں رنبیر کپور ممکنہ طور پر بین الاقوامی ڈیبیو کرینگے ،یاد رہے کہ مائیکل بے ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں ٹرانسفارمرز اور بیڈ بوائز کے لیے مشہور ہیں۔