سیف علی خان نے قطر میں پرتعیش گھر خرید لیا
ممبئی (آئی ا ین پی)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان قطر میں ایک پرتعیش گھر خرید لیا ہے ۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف نے قطر کو چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک بہترین جگہ قرار دیا جہاں انہیں نہ صرف سکون اور تحفظ محسوس ہوا بلکہ گھر جیسا ماحول بھی ملا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قطر میں اپنے لیے ایک گھر خرید لیا ہے ۔سیف علی نے جزیرے کے اندر واقع ایک اور جزیرے کے تصور کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ یہ جگہ ان لوگوں کیلئے مثالی ہے جو پر سکون ماحول پسند کرتے ہیں۔