پینیلوپ کروز نے میرے لیے جو کیا بھول نہیں سکتی:سلمی ہائیک
میکسیکو (این این آئی)سلمی ہائیک نے کہا ہے کہ وہ پینیلوپ کروز کی ہمیشہ شکر گزار رہیں گی کہ انھوں نے ہالی ووڈ میں جگہ بنانے میں ان کی کافی مدد کی۔
ہالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کیا کہ میکسیکو سے تعلق رکھنے پر ہالی ووڈ میں جگہ بنانا بہت مشکل تھا۔سلمی کا کہنا تھا کہ 1990 کی دہائی میں لاطینیوں کیلئے ہالی ووڈ میں کوئی کردار نہیں ہوتا تھا، پینیلوپ کروز اور میں پناہ گزین تھے ،میرے خیال میں دوست روح کی غذا ہیں، آپ ایک دوسرے کی ہمت سے سیکھتے ہیں، خواتین کی یکجہتی میری طاقت اور میرا حوصلہ رہا ہے ۔