نصرت فتح علی کو اب سکون لینے دو، فلک شبیر کا طنز

نصرت فتح علی کو اب سکون  لینے دو، فلک شبیر کا طنز

کراچی (این این آئی)گلوکار فلک شبیر کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کو مداحوں نے عاطف اسلم پر طنز قرار دیا ہے ۔۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ کچھ گلوکار نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالیوں پر انحصار کر رہے ہیں اور نیا اور اصلی کام کرنے سے گریزاں ہیں،خان صاحب کو ان کی آخری آرام گاہ میں تو آرام کرنے دیں پلیز اور کچھ نیا کام کریں۔اگرچہ فلک نے کسی کا نام نہیں لیا، مگر مداحوں نے فوری طور پر اسے عاطف اسلم کی حالیہ قوالی ری کریئشن سے جوڑ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں