بھارتی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی:احسن خان

 بھارتی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی:احسن خان

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار احسن خان نے ایک ویڈیو بیان میں بھارتی جنگی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے۔

 تاہم موجودہ بھارتی رویہ اس جذبے کے منافی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے معصوم مرد، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا نہ صرف ایک شرمناک عمل ہے بلکہ انسانی حقوق اور اقدار کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ۔احسن خان نے کہا کہ ایسی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں