ہانیہ عامر کی بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی تردید

ہانیہ عامر کی بھارتی مداحوں کیلئے نیا  انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی تردید

لاہور(این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کر دیا۔ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا سٹوری میں مداحوں کو بتایا کہ میرا انسٹاگرام پر ایک ہی اکاؤنٹ ہے۔

اداکارہ نے بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی کو بھی میرے نام سے منسوب کسی بھی دوسرے اکاؤنٹ سے کوئی فرینڈ ریکوئیسٹ موصول ہوئی ہے تو براہ مہربانی اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں، شکریہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں