تمہارے لئے میرا ایک ہی مکا کافی :مشی خان کا کنگنا کو جواب
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور عوام کیخلاف بولنے پر کھری کھری سنا دیں۔
مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت تمہیں پاکستان کا جواب(آپریشن بنیان مرصوص) کیسا لگا، مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے ۔ آئندہ بولنے سے پہلے سوچا کرو، اپنے ملک اور عوام کے دفاع کیلئے ہم موجود ہیں، تم خود کیا ہو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو، ایسا کرتے ہیں میچز کی طرح مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا چیلنج ہے تمہارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔