پاک فضائیہ کا نظم و ضبط بہت زبردست:عماد عرفانی

پاک فضائیہ کا نظم و ضبط بہت زبردست:عماد عرفانی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار عماد عرفانی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔۔

عماد عرفانی نے انسٹاگرام پر فلم ‘آسمان بولے گا’ سے کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں ۔اداکار نے فلم ‘آسمان بولے گا’ میں پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا۔اُنہوں نے لکھا کہ میرے کام کی نوعیت کی وجہ سے مجھے پاکستان ایئرفورس کے آفیسرز کو کام کرتے دیکھنے کا اعزاز ملا۔عماد عرفانی نے مزید لکھا کہ میں نے پاکستان ایئر فورس کی مسلسل ٹریننگ، زبردست نظم و ضبط، حب الوطنی اور اس عظیم قوم کے دفاع کا عزم دیکھا۔اُنہوں نے پاکستان ایئرفورس کی شاندار صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آج ایک بار پھر ہم بطور پاکستانی کہہ سکتے ہیں کہ ہم سب کو آپ پر فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں