650 ملین ڈالر گنوا دئیے ،جانی ڈیپ دیوالیہ پن کے قریب

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) شوبز دنیا کے مشہور اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دئیے ۔۔
جانی ڈیپ نے چند سال قبل سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبرہرڈ سے طویل قانونی جنگ لڑی ، جانی ڈیپ نے اس دوران ہر ماہ 30 ہزار ڈالر کی شراب نوشی کی اور جزیرے خریدے ، وہ اسی دوران 100 ملین ڈالر کے قرض میں بھی پھنس گئے ۔ جانی ڈیپ نے اپنے سابقہ مالی منیجرز رابرٹ، جوئل مینڈل اور کمپنی ٹی ایم جی پر مقدمہ کر رکھا ہے ۔کمپنی نے جواب میں اداکار کو انتہائی فضول خرچ، خود غرض، لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ طرز زندگی کا حامل قرار دیا، جس کے ماہانہ اخراجات 20 لاکھ ڈالر سے زائد تھے اور کہا کہ مالی بحران سے متعلق انہیں خبردار کیا گیا تھا۔