انمول بلوچ کو بولڈ ساڑھی لک پر تنقیدکاسامنا

لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکارہ انمول بلوچ کو بولڈ ساڑھی لک پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انمول بلوچ اپنے ڈراموں میں معصوم اور دلکش کرداروں کی بدولت مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں، گزشتہ دنوں میں ان کے ایک مقبول ڈرامے نے ریٹنگز کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، ، حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ باربی پنک ساڑھی میں نظر آئیں، تاہم یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ پسند نہیں آیا۔تصاویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی۔ کچھ صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا، تو کچھ نے انہیں یاد دلایا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں ماڈل نہیں۔کچھ صارفین نے کہاکہ اداکاروں کو فیشن میں آزادی ہونی چاہیے اور ہر شخص کو اپنی پسند کا لباس پہننے کا حق حاصل ہے ۔