نامناسب انداز سے چھونے پر ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا:سارہ عمیر کا انکشاف

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک ہدایتکار نے ڈرامے کے سیٹ پر انہیں بارہا غلط انداز سے ہاتھ لگایا جس پر اسے تھپڑ رسید کردیا تھا۔
میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوا ہوگا لیکن پھر بھی میں اس کرسی سے اُٹھ کر میز کی دوسری طرف والی کرسی پر جاکر بیٹھ گئی، میز چھوٹی ہونے کے باوجود ہدایت کار نے مجھے دوبارہ ٹیبل کے نیچے سے چھوا ، اگلے روز پھر اس نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تو میں نے سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیااور ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا ۔