جیمز بانڈ سیریز کے اداکارجو ڈان بیکر کا 89 سال کی عمر میں انتقال
لاس اینجلس(شوبزڈیسک)جیمز بانڈ سیریز میں 10 سال تک شاندار پرفارمنس دینے والے اداکار جو ڈان بیکر 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں فن مہارت رکھنے والے باصلاحیت اداکار جو ڈان بیکر نے 2012ء میں اپنی فلم مڈ کی ریلیز کے ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔جو ڈان بیکر کو واکنگ ٹال اور 1987 سے 1997ء کی جیمز بانڈ سیریز کی 3فلموں میں شاندار پرفارمنس کی بدولت شہرت ملی۔