ٹام کروز کی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی 12 ملین ڈالر کمالیے
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کے سٹار اداکار ٹام کروز کی ‘مشن امپاسیبل 8’ نے امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے ہیں۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسیبل ابتدائی طور پر 5 ممالک میں ریلیز کی گئی ہے ، جن میں جاپان، کوریا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔فلم امریکا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے سینما گھروں میں 23 مئی کو ریلیز کی جائے گی ۔امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی فلم کی کمائی 20 ملین ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ صرف شمالی امریکا میں اس کے اوپننگ ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کمانے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے ۔