کِم کارڈیشین نے چھ سال بعد قانون کی تعلیم مکمل کرلی

کِم کارڈیشین نے چھ سال  بعد قانون کی تعلیم مکمل کرلی

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی بزنس وومن اور ریئلٹی ٹی وی سٹار کِم کارڈیشین نے بالآخر چھ سال کی مسلسل محنت کے بعد قانون کی تعلیم مکمل کرلی ہے۔

کارڈیشین نے کیلیفورنیا کے لاء آفس سٹڈی پروگرام سے گریجوایشن مکمل کر کے اپنے خواب کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ یہ پروگرام امریکہ کی صرف چار ریاستوں میں دستیاب ہے، جن میں کیلیفورنیا شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق کِم نے 2018 میں ایک سان فرانسسکو لاء فرم کے ساتھ اپنی قانونی تربیت کا آغاز کیا تھا جو ان کا شوق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں