خضدار حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات کی شدید مذمت

خضدار حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات کی شدید مذمت

لاہور(شوبز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر حملے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے ، کیسے کوئی اتنا بے حس ہو سکتا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنائے؟ ہر دن کی خبر پہلے سے زیادہ دلخراش ہوتی ہے، یہ معمول نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں اسے معمول بننے دینا چاہیے۔ اداکار شہروز سبزواری نے لکھا بزدل دشمن نے معصوم سکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔ اداکارہ ماورا حسین نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نئی خبر پہلی سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے، بچوں پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، دنیا کو کیا ہو گیا ہے ؟ انسانیت کہاں چلی گئی؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں