شکیرا کے کنسرٹ کے باعث خسرہ پھیلنے کا خدشہ

شکیرا کے کنسرٹ کے  باعث خسرہ پھیلنے کا خدشہ

نیوجرسی(این این آئی)نیوجرسی محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسٹ ردر فورڈ میں واقع میٹ لائف سٹیڈیم میں منعقدہ شکیرا کے کنسرٹ میں شریک افراد خسرہ وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ایک غیر مقامی شخص جو خسرہ سے متاثر تھا، اس کنسرٹ میں شریک ہوا تھا جس کے بعد اس کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ افراد میں علامات 6 جون تک ظاہر ہو سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں