پاکستانی ڈرامے دیکھ کر اردو سیکھی، بشریٰ انصاری کی نارویجن مداح کا انکشاف

پاکستانی ڈرامے دیکھ کر اردو سیکھی، بشریٰ انصاری کی نارویجن مداح کا انکشاف

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی نارویجن مداح نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھ کر اردو بولنا سیکھی۔

بشریٰ انصاری آج کل ناروے میں موجود ہیں ۔اداکارہ کی وہاں پر اپنی ایک مداح سے ملاقات ہوئی ،مداح نے اداکارہ کو بتایا کہ میں نے اردو پاکستانی ڈرامے دیکھ کر سیکھی بلکہ جب میری شادی ہونے والی تھی تو میری بہن نے کہا کہ تم پاکستانی ڈرامے دیکھو ان سے کچھ سیکھ جاؤ گی۔مداح نے بشریٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام بہت زبردست ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں