فواد کی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے کے باوجود تنقید کی گئی:ردھی ڈوگرا
ممبئی (آئی این پی)پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ابیر گلال میں کام کرنے والی اداکارہ ردھی ڈوگرا نے کہا ہے ۔۔
کہ انہیں بھارت میں پاکستانی اداکار کی فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ردھی ڈوگرا نے شکوہ کیا کہ انہیں فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے کے باوجود تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں طعنے دئیے گئے ۔اداکارہ کے مطابق انہیں طعنے دئیے گئے کہ ایک طرف وہ فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہی ہیں، دوسری طرف انہوں نے فواد خان کے ساتھ مذکورہ فلم میں کام بھی کیا۔