بھارتی حسینہ سے مس گرینڈ انٹرنیشنل کا تاج واپس لے لیا گیا

بھارتی حسینہ سے مس گرینڈ انٹرنیشنل کا تاج واپس لے لیا گیا

ممبئی (آئی این پی) بھارت کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا کو ان کے تاج سے محروم کر دیا گیا ہے۔

مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنا ئزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ریچل گپتا نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکامی دکھائی، غیر منظور شدہ بیرونی منصوبوں میں ملوث رہیں اور گوائٹے مالا کے دورے میں شرکت سے انکار کیا۔وعدہ خلافی اور جان بوجھ کر تنازعے اور تلخی پیدا کرنے پر تنظیم نے ریچل گپتا سے یہ اعزاز واپس لے لیا۔دوسری جانب ریچل گپتا نے انسٹاگرام پر کہا کہ انھوں نے خود ہی یہ اعزاز اور تاج واپس کیا ہے کیونکہ اب مزید ظلم، بدسلوکی اور وعدہ خلافیوں کو برداشت نہیں کر سکتی۔ ریچل گپتا نے کہا کہ وہ جلد ایک مکمل ویڈیو بیان جاری کریں گی جس میں اپنے سفر کی تفصیلات بتائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں