عامر خان کی 91سالہ والدہ کی فلمی دنیا میں انٹری

ممبئی (شوبزڈیسک ) الی وڈ سٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 91سالہ والدہ زینت خان فلم 'ستارے زمین پر' میں شادی کے گانے میں نظر آئیں گی،۔۔۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ عامر خان نے بتایا کہ عام طور پر امّی کبھی نہیں کہتیں کہ وہ شوٹنگ پر آنا چاہتی ہیں۔ لیکن ایک دن اچانک صبح انہوں نے فون کیا اور پوچھا ‘ آپ کہاں شوٹنگ کر رہے ہیں؟ ہمیں بھی آنا ہے شوٹنگ پر’۔عامر نے بتایا کہ انہوں نے فوراً گاڑی بھیجی اور ان کی بہن والدہ کو سیٹ پر لے آئیں۔ والدہ وہیل چیئر پر تھیں اور سیٹ پر شادی کے گانے کی شوٹنگ ہو رہی تھی، فلم کے ہدایت کار میرے پاس آئے اور کہا کہ 'سر، اگر آپ برا نہ منائیں تو کیا آپ اپنی امّی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ گانے میں بطور مہمان شامل ہو جائیں؟ یہ فلم کا آخری گانا ہے ، شادی کا سین ہے میں انہیں فلم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں’۔عامر نے بتایا کہ میں نے کہا، ‘تو پاگل ہو گیا ہے ؟ میری ہمت نہیں کہ امّی سے کہوں فلم میں کام کریں۔’ لیکن جب آخرکار ان سے پوچھا تو امّی نے کہا، ‘ہاں ٹھیک ہے ’، اور پھر میں حیران رہ گیا۔اس طرح عامر کی والدہ فلم ستارے زمین پر کے گانے میں مہمان کے طور پر شامل ہو گئیں۔