لالی ووڈ کو شان شاہد نے نقصان پہنچایا:ارباز خان

لالی ووڈ کو شان شاہد نے نقصان پہنچایا:ارباز خان

لاہور(شوبز ڈیسک) ماضی کے مقبول اداکار ارباز خان نے الزام عائد کیا ہے کہ لالی ووڈ فلم انڈسٹری کو شان شاہد نے نقصان پہنچایا ہے ۔۔

ارباز خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شان شاہد نے لالی وڈ کو نقصان پہنچایا، ایک وقت تھا جب لوگ شان شاہد کو بہت پسند کرتے تھے اور ان کے نام پر فلمیں کماتی تھیں لیکن پھر دور بدل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شان زیادہ تر سیٹ پر دیر سے پہنچتے تھے ، جس کی وجہ سے معیاری کام نہیں ہو پاتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شان اکثر شوٹنگ ختم ہونے سے تین گھنٹے پہلے سیٹ پر پہنچتے تھے ، جس کی وجہ سے ہدایتکار اور پروڈیوسر کام کو جلد بازی میں نمٹاتے تھے اور اس طرح سے معیاری کام نہیں ہوتا تھا جس کی وجہ سے اچھی فلمیں بننا ختم ہوگئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں