فلم شیدا ٹلی کی وجہ سے میرا بہت مذاق اڑایا گیا :جاوید شیخ

فلم شیدا ٹلی کی وجہ سے میرا بہت مذاق اڑایا گیا :جاوید شیخ

لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میرا سکرٹ اور شرٹ پہن کر آگئی تھیں۔۔

 جس پر مجھے غصہ آگیا تھا۔ میرا سے کہا تھا کہ جینز اور شرٹ پہن کر آنا ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے سکرٹ اور شرٹ پہن کر آگئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا،بعد ازاں میرا پڑوسیوں کے گھر سے جینز اور شرٹ پہن کر واپس آگئی ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ میری ایک فلم تھی شیدا ٹلی، جس کی وجہ سے میرا بہت مذاق اڑایا گیا، لوگ مجھے شیدا ٹلی کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے جو کہ مجھے اچھا نہیں لگتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں