فیروز کا تنقید کرنیوالی اداکاراؤں کیساتھ کام کرنے سے انکار

فیروز کا تنقید کرنیوالی اداکاراؤں کیساتھ کام کرنے سے انکار

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار فیروز خان نے آخرکار ان تمام اداکاراؤں کو کرارا جواب دے دیا ہے ۔۔۔

جنہوں نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد کام کرنے سے انکار کردیا تھا حال ہی میں ایک انٹرویو میں فیروز خان نے میزبان یاسر نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سارے معاملے نے انہیں یہ سکھایا کہ روزی اللہ دیتا ہے ، کوئی انسان نہیں ۔ یاسر نواز نے جب ان سے پوچھا کہ کیا یہ سب ذہنی طور پر اُن کیلئے تکلیف دہ تھا، تو فیروز نے جواب دیا میں ایک مثبت انسان ہوں، اور دوسروں کی باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتا۔ میرے ایبس اسی لیے ہیں کہ میں اپنے اندر منفی سوچ کو جگہ ہی نہیں دیتا۔ فیروز خان نے واضح انداز میں کہا کہ وہ اب ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کریں گے جو دکھاوے میں تو ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے لیکن پیٹھ پیچھے تنقید کرتے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں