فلم ’’لو گرو ‘‘ کے گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کے چرچے

لاہور(شوبزڈیسک)‘لو گرو’ کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ اس فلم کا ایک گانا ‘رات کے سائے ’ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔
اس میں رمشا خان اور ہمایوں سعید نے پرفارم کیا ہے جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسے اپنی آواز دی،اس گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جبکہ لباس، رقص اور اسکرین کیمسٹری نے بھی مداحوں کو متاثر کیا ہے۔