والد کے تھپڑوں نے ڈسپلن سکھایا:عامر خان

والد کے تھپڑوں نے  ڈسپلن سکھایا:عامر خان

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے بچپن میں ان کے والد انہیں نظم و ضبط سکھانے کے لیے تھپڑ مارا کرتے تھے۔

 ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کبھی اپنی امی زینت حسین کو اونچی آواز میں بولتے نہیں سنا حالانکہ میں اور فیصل بچپن میں بہت شرارتی تھے ۔ امی اور ابو دونوں کی شخصیات بالکل مختلف تھیں۔ان کا کہنا تھا جب ابو مجھے یا فیصل کو تھپڑ مارتے تو ان کی انگوٹھی ہمارے چہروں پر نشان چھوڑ دیتی تھی، اگلے دن سکول میں جانا شرمندگی کا باعث ہوتا کیونکہ سب جان لیتے کہ ہمیں ڈسپلن کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں