اداکاری سے حجاب تک، اریج فاطمہ کا نئے سفر کا آغاز

اداکاری سے حجاب تک، اریج فاطمہ کا نئے سفر کا آغاز

لاہور(شوبزڈیسک ) سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں حجاب کرنے کے روحانی سفر کا آغاز کیا ہے۔۔

 ، اریج فاطمہ نے 2019ء میں ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا، انہوں نے 2017ء میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی اور اب دو بیٹوں کی والدہ ہیں، وہ امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں اور 1.6 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ ایک معروف ڈیجیٹل کریئیٹر بھی ہیں۔ چند روز قبل اریج نے انسٹاگرام پر نئی شروعات کے عنوان سے ایک ریل پوسٹ کی، جس میں وہ مکمل حجاب میں نظر آئیں، اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنے دل کی بات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اریج فاطمہ کے اس فیصلے پر اداکارہ صنم جنگ نے کمنٹس سیکشن میں ماشائاللّٰہ لکھا۔ایک مداح نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت ہے ۔ایک اور نے لکھا کہ مجھے معلوم تھا اریج ایک دن تم ضرور حجاب کی طرف آؤ گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں