بیٹی خود مختار ، بڑھاپے کا سہارا بننا اس کی ذمے داری نہیں:عفت عمر

بیٹی خود مختار ، بڑھاپے کا سہارا بننا  اس کی ذمے داری نہیں:عفت عمر

لاہور (آئی این پی)اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے ۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے ۔ عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ بطور والدین، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا خیال رکھیں، لیکن بیٹی پر یہ فرض نہیں کہ وہ ان کا خیال رکھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں