نوحے ،نعتیں کمرشلائزڈ ،احترام ختم ہوچکا:خالد انعم

نوحے ،نعتیں کمرشلائزڈ ،احترام ختم ہوچکا:خالد انعم

کراچی(شوبز ڈیسک )سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب نوحوں اور نعت خوانی میں بہت بڑی تبدیلی آ چکی ہے۔۔۔

 اب نعتیں اور نوحے فلمی گانوں کی طرز پر بنائے جا رہے ہیں، نوحے کمرشلائزڈ ہوچکے ، عقیدت و احترام ختم ہوچکا۔خالد انعم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، خالد انعم کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان ٹیلی وژن سمیت دیگر پلیٹ فارمز میں نوحے آج کی طرح ریکارڈ نہیں کیے جاتے تھے ، نہ اس طرح پڑھے جاتے تھے ۔اداکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں اگر نوحوں کو ادب اور احترام کے ساتھ نہیں پڑھا جاتا تھا تو بڑے اور بزرگ افراد ڈانٹتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، اب نوحے کمرشلائزڈ ہوچکے ، ان میں سرمایہ کاری ہونے لگی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...