توقیر ناصر کو چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

توقیر ناصر کو چیئرمین پنجاب فلم  سنسر بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب فلم سنسر بورڈ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اداکار توقیر ناصر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اس عہدے کی ذمہ داریاں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا حمدانی سنبھالیں گے ، واسع کو بورڈ کا وائس چیئرمین بنایا گیا ہے ۔ بورڈ کی از سر نو تشکیل کی گئی ہے جس میں ریشم سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی شامل ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں