میرا کا سلمان خان کے نام ایک نیا پیغام، فینز متجسس
لاہور (آئی این پی)لالی ووڈ اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس کردیا ۔۔
۔میرا نے سلمان خان کی ایک اور تصویر بطور پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ہم پر یقین کرنے اور ہماری سکرپٹ کو پڑھنے کیلئے دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ، آپ کی مہربانی اور فراخ دلی تحفہ ہیں، ہم آپکے اور آپکی فیملی کیلئے محبت اور مثبتیت کی دعائیں کرتے ہیں، آپ کی عزت کرتی ہوں سلمان جی، آپ ایک ہیرو ہیں۔میرا کی جانب سے لگاتار سلمان خان سے متعلق پوسٹ کرنا سوشل میڈیا صارفین کو تجسس میں ڈال گیا ہے کہ آخر ماجرا کیا ہے ۔