بیٹوں کو ذاتی فون نہیں دیا، کڑی نظر رکھتا ہوں:احسن
کراچی (آئی این پی )اداکاراور میزبان احسن خان نے ایک انٹرو یو میں احسن خان نے بچوں کی پرورش کے حوالے سے اپنی سختیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں بچوں کا گیجٹس کے استعمال کے حوالے سے بے تحاشا خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ، میرے بڑے بیٹے کی عمر تیرہ سال ہے اور چھوٹے بیٹے کی گیارہ سال، لیکن میں نے انہیں ذاتی گیجٹس نہیں دئیے ۔ ہمارے گھر میں ایک واضح اصول ہے ، پندرہ سال سے پہلے ذاتی گیجٹس نہیں ملیں گے ۔احسن خان نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو یوٹیوب دیکھنے کی اجازت تو ہے ، مگر وہ بھی ذاتی فون پر نہیں ۔احسن خان نے کہا کہ والدین کو بچوں کی تربیت میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے ۔