شوبز ،ایک دوسرے کی خبر گیری کیلئے گروپ بن گیا

 شوبز ،ایک دوسرے کی خبر گیری کیلئے گروپ بن گیا

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کے ساتھ پیش آئے اس سانحے کے بعد اب شوبز انڈسٹری نے ایک دوسرے کی خبر گیری کرنے کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے۔

اس بات کا انکشاف اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایک تازہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔سونیا حسین نے بتایا کہ اس واقعے سے متاثر ہو کر گزشتہ رات شوبز انڈسٹری میں ایک گروپ بنایا گیا ہے جس میں تمام آرٹسٹ، تمام میک اپ آرٹسٹ تمام ٹیکنیکل عملہ، جتنی بھی لڑکیاں جو کسی بھی وجہ سے اپنی فیملی سے دور رہ رہی ہیں ان سب کو اس میں شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا یہ وہ وقت ہے کہ ہم سب کو انفرادی سطح پر ذمہ داری اٹھانے کی ضرورت ہے ، دوست احباب کی خبر گیری کرنا بھی ہمارا فرض ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں