آن کیمرا افیئر پکڑے جانے پر معروف کمپنی کے سی ای او کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا
لاہور(شوبزڈیسک )معروف میوزیکل بینڈ کولڈپلے کے حالیہ ایک کانسرٹ میں معروف کمپنی کے سی ای او اور ۔۔
خاتون ہیومن ریسورس منیجر اتفاقیہ طور پر کیمرے کی لائیو ٹرانسمیشن میں بانہوں میں بانہیں ڈالے وائرل ہوگئے ۔ یہ تھے اینڈی بائرن جو کمپنی Astronomer کے سی ای او ہیں اور ان کے ساتھ اسی کمپنی کی چیف پیپل آفیسر کرسٹن کیبوٹ تھیں جو ادارے کے ہیومن ریسورسز کی ذمہ دار بھی ہیں۔ تاہم جمعے کی رات Astronomer نے باقاعدہ اعلان کیا کہ اینڈی بائرن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے ۔