امر خان نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد کی کمی پر مایوس
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ امر خان نے نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد کی الگ پہچان اور برابری پر زور دے دیا۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے بڑی نیٹ فلکس لائبری کی دوڑ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارت کے 6 ہزار 773 جبکہ پاکستان کے 6 ہزار 863 ٹائٹلز ہیں۔ انسٹاسٹوری شیئر کرتے ہوئے امر خان نے مذکورہ خبر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے باوجود نیٹ فلکس پر پاکستانی اوریجنل مواد دستیاب نہیں، کیونکہ اردو کو ہندی زبان کے زمرے میں ہی لیا جاتا ہے اور پاکستان کو جنوبی ایشیائی ممالک میں انڈین بیلٹ کا حصہ سمجھا جاتا ہے ۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وقت آگیا ہے جب اردو زبان اور پاکستانی مواد کی اپنی الگ پہچان ہو۔واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن نے بھی ایک میٹنگ کے دوران پاکستانی ڈرامہ اور فلموں کی قومی صنعت کی عالمی معیار کے مطابق بحالی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔