دیپیکا پاڈوکون کی انسٹا رِیل کا 1ارب 90 کروڑ ویوز کاعالمی ریکارڈ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سلیبرٹی دیپیکا پاڈوکون سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔۔
، جن کے فالوورز کی تعداد 80 ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔تاہم حال ہی میں اداکارہ کی ایک ہوٹل چین کے ساتھ اشتراک میں پوسٹ کی گئی انسٹاگرام رِیل نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا جو ایک مشہور ہوٹل چین کے ساتھ ‘پیڈ پارٹنرشپ’ کا حصہ تھی۔ رِیل کو صرف 8 ہفتوں میں 1.9 ارب بار دیکھا گیا جسے اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انسٹاگرام رِیل قرار دیا جا رہا ہے ۔