نورا فتیحی کے آگے پاکستانی آئٹم سانگ غیر معیاری:یاسرحسین

نورا فتیحی کے آگے پاکستانی آئٹم سانگ غیر معیاری:یاسرحسین

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار، میزبان اور ہداہتکار یاسر حسین نے فلم انڈسٹری اور اس پر عائد پابندیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران یاسر حسین نے کہا کہ ہمیں پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہمارا ثقافتی نظریہ کیا ہے ، کیا ہم 70 کی دہائی سے قبل کے کلچر کو مانتے ہیں یا 70 کی دہائی کے بعد والے دور کو؟انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں میڈم نور جہاں کی فلموں میں خوبصورت آئٹم سانگز شامل ہوتے تھے ، تو اب یہ آئٹم سانگ اچانک ہمارے کلچر سے کیسے نکال دئیے گئے ،پاکستانی فلموں میں اگر آئٹم نمبرز شامل کیے جائیں تو وہ معیاری ہونے چاہئیں، محض رسم پوری کرنے کے لیے نہیں کیونکہ نورا فتیحی کے آئٹم سانگ دیکھنے کے بعد پاکستانی آئٹم سانگ کو دیکھنا کون پسند کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں