لندن،فلسطین کی امداد کیلئے کنسرٹ، فنکار یکجہتی کا پیغام دینگے

لندن،فلسطین کی امداد کیلئے کنسرٹ، فنکار یکجہتی کا پیغام دینگے

لندن(شوبز ڈیسک) لندن میں فلسطین کی مدد کے لیے ایک بڑا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا، جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار شریک ہوں گے اور یکجہتی کا پیغام دیں گے ۔

لندن کے ویمبلی ایرینا میں 17 ستمبر کو فلسطین کے حق میں ایک بڑا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا۔اس کنسرٹ میں کئی بین الاقوامی اور فلسطینی فنکار پرفارم کریں گے اور کنسرٹ سے حاصل ہونے والی رقم غزہ میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو دی جائے گی۔کنسرٹ کا نام ‘ٹوگیڈر فار فلسطین’ رکھا گیا ہے اور یہ برطانوی موسیقار برائن اینو کی قیادت میں منعقد ہوگا، اس کا مقصد ‘چوز لو’ نامی برطانوی فلاحی تنظیم کے ذریعے غزہ میں خوراک، طبی سہولیات اور دیگر امداد فراہم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں