سینئر بھارتی اداکارہ بسنتی چیٹرجی 88 برس کی عمر میں چل بسیں
کولکتا (شوبز ڈیسک)بھارت کی سینئر بنگالی اداکارہ بسنتی چیٹرجی کولکتا میں اپنے گھر پر چل بسیں۔ اُن کی عمر 88 برس تھی۔
مغربی بنگال موشن پکچر آرٹسٹس فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیٹرجی کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ وہ کئی مہینے ہسپتال کے آئی سی سی یو میں زیر علاج رہیں، ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا۔5 دہائیوں پر محیط کیریئر میں چیٹرجی نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔