آج بھی وہ آزادی حاصل نہیں جو بھائی کے پاس ہے :حبا علی خان

آج بھی وہ آزادی حاصل نہیں جو  بھائی کے پاس ہے :حبا علی خان

کراچی (این این آئی)اداکارہ حبا علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں وہ آزادی حاصل نہیں جو ان کے بھائی کے پاس ہے۔

اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میں انڈسٹری میں کام کرتی ہوں، گاڑی چلاتی ہوں، جو دل میں آتا ہے پہنتی ہوں لیکن بہت سی آزادی آج میرے پاس نہیں ہے جو بھائی کے پاس 12 سال کی عمر سے ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ میرا دوست کہہ رہا تھا تو خاندان والے پلٹ جاتے ہیں کہ کہہ رہا تھا۔ یا تم ہمیں اتنا کمزور سمجھا ہوا ہے ، اگر عورتیں ہیں تو لڑکا دوست نہیں ہوسکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں