سُکینہ خان کا مکہ مکرمہ میں نکاح دلہے کا نام بھی سامنے آگیا
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ سُکینہ خان نے مکہ مکرمہ میں نکاح اور پھر عمرہ ادا کر لیا۔ انسٹا گرام پر اداکارہ نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نکاح سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اپنی سٹوری میں نکاح کے موقع پر تقسیم کیے جانے والے چھواروں کی تصویر پوسٹ کی جس میں آبِ زم زم بھی شامل ہے ،سوشل میڈیا پیج کی جانب سے سُکینہ خان کے نکاح کے دعوت نامے کی بھی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ان کے دلہا کا نام ‘رومانُ’ درج ہے ۔