ٹریوس کی وجہ سے پہلی بار شادی پر یقین آیا:ٹیلر سوئفٹ
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے انکشاف کیا ہے کہ این ایف ایل سٹار ٹریوس کیلسی ہی وہ شخص ہیں جس کی وجہ سے انہیں پہلی بار شادی پر یقین آیا۔
14 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ نے برطانوی گلوکارہ ایما بنٹن کے ساتھ ایک ریڈیو شو میں گفتگو میں اپنی منگنی، شادی کے خیالات اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں شاید ہمیشہ سے شادی اور دلہن بننے کے خواب دیکھتی رہی ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں تھا، ٹریوس کیلسی سے ملنے کے بعد سب بدل گیا، اس کے ساتھ تعلق نے میری سوچ بالکل بدل دی، یہ پہلی بار ہے جب میں نے شادی کے بارے میں حقیقت میں سوچا۔