گلیمر کے نام پر فلموں میں بہت کچھ شامل کیا جا رہا ہے : حمزہ عباسی

گلیمر کے نام پر فلموں میں بہت کچھ شامل کیا جا رہا ہے : حمزہ عباسی

کراچی(آئی این پی)فلم و ٹی وی کے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلیمر کے نام پر فلموں میں بہت ساری چیزیں شامل کی جا رہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں حمزہ نے پاکستانی فلموں کے مقابلے ڈراموں کو بہتر آپشن قرار دیا اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ مستقبل میں ڈراموں میں دکھائی دیں گے ، البتہ وہ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے ۔حمزہ علی عباسی کے مطابق فلموں میں گلیمر کے نام پر ایسی چیزیں شامل کی جا رہی ہیں جو کہ حدود سے بہت زیادہ باہر ہوجاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں