خاندان کے حوالہ سے بات کرنے بارے محتاط ہو گئی ہوں:ماہرہ خان

 خاندان کے حوالہ سے بات کرنے  بارے محتاط ہو گئی ہوں:ماہرہ خان

کراچی(این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی معمولی باتیں بھی غلط رنگ دے کر پیش کی جاتی ہیں۔۔۔

ماہرہ نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟ ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت سوچ سمجھ کر گفتگو کرتی ہیں،وہ اپنی نجی حدود اور خاندان سے جڑے موضوعات پر اب مزید محتاط ہو گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں