دوہری زندگی گزارنے کے احساس پر حجاب چھوڑا :نوشین شاہ
کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے اپنے حجاب اتارنے کی وجہ بتادی۔ ایک انٹرویو میں نوشین شاہ نے بتایا کہ ایک خواب نے انہیں حجاب پہننے کی طرف مائل کیا تھا۔۔۔
انہوں نے کہا کہ میں نے خواب میں ایک آواز سنی جو کہہ رہی تھی کہ اگر تم نے سر نہ ڈھانپا تو فرشتے تمہیں چھوڑ جائیں گے ۔ خواب سے جاگتے ہی میں نے دوپٹہ اٹھا کر پہن لیا اور تقریبا چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ میں شوٹس پر بھی اور گھر پر بھی ہر وقت حجاب پہنتی تھیں لیکن پھر انہیں محسوس ہوا کہ دوہری زندگی گزار رہی ہوں۔ اداکارہ کے مطابق اسی احساس نے انہیں کنفیوژن میں مبتلا کیا جس کے بعد وہ سوچنے پر مجبور ہوئیں اور آخر کار حجاب اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments